اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

قائد اعظم ٹرافی میں ناقص سہولیات پر مصباح الحق پی سی بی پر برس پڑے

datetime 3  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق فرسٹ کلاس کرکٹرز کو فراہم کردہ ناقص سہولیات پربرس پڑے اور کہا کہ کھلاڑی بہتر سہولیات کے مستحق ہیں۔مصباح الحق نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا بتانا ہے کہ یہ کوئی اسٹور روم نہیں بلکہ لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے گراؤنڈ کا ڈریسنگ روم ہے۔

مصباح الحق نے بتایا کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والا گراونڈ لاہور وائٹس اور سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹیڈ کے درمیان فرسٹ کلاس میچ کی میزبانی کر رہا ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچز میں 6ٹیسٹ کرکٹرز بھی شامل ہیں۔مصباح الحق کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈریسنگ روم کے ساتھ واش روم گندے ہیں اور دیواروں سے رنگ بھی جھڑ رہا ہے جب کہ فرش بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ ان کے خیال میں کھلاڑی زیادہ سہولیات کے مستحق ہیں، یہی نہیں پچ اور آوٹ فیلڈ بھی کرکٹ کے لیے حوصلہ افزا نہیں ہے۔ مصباح الحق نے مزید کہا کہ اگر ہم فرسٹ کلاس کرکٹ کے معیار کو بلند کرنا چاہتے ہیں تو پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے اور ایسا پھر دوبارہ نہیں ہونے دینا چاہیے۔مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو فراہم کردہ ڈریسنگ روم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تصور کریں کہ اس گرمی میں ایک کمرے میں تقریبا 20لوگ ہوں جہاں صرف ایک ہی پنکھا ہو۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…