اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت کیخلاف شاندار کارکردگی،معین علی نے کامیابی کا سہرثقلین مشتاق کے نام کر دیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساؤہیمپٹن(سپورٹس ڈیسک)برطانوی اسپنر معین علی نے بھارت کے خلاف حالیہ تباہ کن بالنگ کی کامیابی کا سہرا پاکستانی اسپنر ثقلین مشتاق کے نام کردیا ہے۔ ساتھ ہیمپٹن میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں برطانیہ نے بھارت کو 60رنز سے مات دی جبکہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ معین علی کے نام رہا۔چوتھے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں معین علی نے5 بھارتی بلے بازوں کو بتایا کہ ڈریسنگ روم کا راستہ کدھر ہے۔یہی نہیں دوسری اننگ میں بھارتی ٹیم جب جیت کے قریب قریب تھی تو معین علی کا جادو پھر ایسا چلا کہ کیا کوہلی ، کیا ریانے اور کیا کوئی اور

بھارتی بلے باز سب بے بس اور ناکام نظر آئے۔معین علی کا مانناتھا کہ کہ ان کی کامیابی میں ثقلین مشتاق کا کردار مثالی رہا ہے۔ جنہوں نے ان کے اندر اعتماد برقرار رکھا اور بالنگ کی ایسی ٹپس دیں کہ بھارتی بلے باز ان کے سامنے ٹک ہی نہ سکے۔معین علی کی کارکردگی نے بھارتی ٹیم اور کپتان کوہلی کا سیریز برابر کرنے کا خواب نہ صرف چکنا چور کردیابلکہ انھیں سیریز کی شکست کابھی صدمہ سہنا پڑا۔چوتھے ٹیسٹ میں معین علی 9کھلاڑیوں کی کہانی ختم کر کے میچ کے مین آف دی میچ قرار پائے۔واضح رہے پاکستان کے سابق مایہ ناز اسپنر ثقلین مشتاق برطانیہ کے اسپن بالنگ کے کوچ ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…