منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

مصباح الحق اوریونس خان کو وزیر اعظم عمرا ن خان سے بڑی امیدیں وابستہ کرلیں

datetime 1  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،پشاور (آن لائن) قومی ٹیم کے دو سابق کپتانوں یونس خان اور مصبا ح الحق نے وزیر اعظم عمران خان سے بڑی امیدیں وابستہ کرلی ہیں۔ فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی میں سوئی ناردرن گیس کی نمائندگی کیلیے تیار مصباح الحق ٹیم کے پہلے میچ سے قبل پریکٹس کیلئے ایل سی سی اے گرا?نڈ، لاہور آئے، اس موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میراکرکٹ کھیلنے کو دل چاہتا ہے اسی لیے میدان میں واپس آرہا ہوں،

ارادہ تو یہی تھا کہ نہ کھیلوں مگر ٹیم کی ضرورت کے باعث واپس آیا ہوں۔سابق کپتان نے کہا کہ سوئی گیس کے کئی کھلاڑی یواے ای میں ایشیا کپ اور دیگر قومی ذمہ داریوں میں مصروف ہوں گے۔ اس لیے ٹیم انتظامیہ کی درخواست پر واپس آیا ہوں۔ایک سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ ڈومیسٹک سیزن قبل از وقت شروع ہونیکا کارکردگی پر اثر پڑیگا، سخت گرم موسم میں صرف ایک دن کا وقفہ ہونے کی وجہ سے آغاز میں کھلاڑی مشکلات کا شکار رہیں گے، وقت سے پہلے میچز کا انعقاد کھلاڑیوں کی انجریز کا سبب بن سکتا ہے۔مصباح نے کہا کہ محدود اوورز کی کرکٹ کیلئے پاکستانی ٹیم متوازن اورنئے لڑکوں کا فٹنس لیول بھی بہت اچھا ہے،قومی کرکٹ ٹیم میں کوئی کمی نہیں، ایشیا کپ میں کنڈیشنز بھی انجان نہیں ہوں گی، گرین شرٹس مخالفین کیلئے خطرہ بنیں گے۔ایک سوال پر مصباح نے کہا کہ عمران خان کرکٹ کو بہت زیادہ سمجھتے ہیں،امید ہے کہ ان کی موجودگی میں پاکستانی کھیلوں کو فائدہ ہوگا۔دوسری جانب سابق قومی کرکٹر یونس خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے ملک میں مثبت تبدیلی آئے گی۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق کرکٹر یونس خان نے کہا کہ میرے پی سی بی کے ساتھ تعلقات ہمیشہ اچھے رہے،اگر ایسا نہ ہوتا تو 18 سال انٹرنیشنل کرکٹ کیسے کھیلتا، اگر کرکٹ بورڈ اور میرے تعلقات اچھے نہ ہوتے تو 10 ہزار رنز و دیگر ریکارڈ بھی نہ بن سکتے۔یونس خان نے کہا کہ بورڈ میں جب بھی اچھے لوگ آتے ہیں تو بہت ساری مثبت تبدیلیاں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں، امید ہے اب بھی ایسا ہی ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…