ممبئی(این این آئی)بی سی سی آئی نے ایشیا کپ 2018 کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا جس کا کپتان روہت شرما کو مقرر کیا گیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2018 میں کپتان ویرات کوہلی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی جگہ روہت شرما کو ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے۔بی سی سی آئی نے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کیا جس کے مطابق منیش پانڈے
کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ راجستھان رائلزکے بائیں ہاتھ کے میڈیم پیسر خلیل احمد کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو اپنے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کا ڈیبیو کریں گے۔اس کے علاوہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل نہ کھیلنے والے کیدر جادھو کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ سریش رائنا ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔واضح رہے ٹورنامنٹ کے فائنل سے پہلے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان بڑا ٹاکرا 19 ستمبر کو ہو گا۔