ہفتہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2025 

موڈرچ یوئیفا کے سال کے بہترین کھلاڑی قرار

datetime 1  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیورخ (سپورٹس ڈیسک)کروشیا اور ریال میڈرڈ کے اسٹار لوکا موڈرچ کو فٹبال ورلڈ کپ 2018 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر یوئیفا کا سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔یوئیفا کے سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے لیے موڈرچ کا مقابلہ عالمی شہرت یافتہ کرسٹیانو رونالڈو اور مصر کے محمد صلاح سے تھا۔یہ ایوارڈ جیتنے کے بعد کروشین اسٹار سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ بیلن ڈی اور کے بھی مضبوط امیدوار بن گئے ہیں جو گزشتہ 10 سال کے دوران صرف لیونل میسی اور رونالڈو ہی جیتنے میں کامیاب رہے ۔موڈرچ ناصرف رواں سال لگاتار تیسری مرتبہ چیمپیئنز لیگ جیتنے والی ریال میڈرڈ کی

ٹیم کے اہم رکن تھے بلکہ ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت کروشیا کی ٹیم نے عالمی کپ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی جہاں اسے فرانس نے شکست سے دوچار کیا تھا ٗوہ موناکو میں منعقدہ ایوارڈ کی تقریب میں سیزن کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے جبکہ رونالڈو کو بہترین اسٹرائیکر قرار دیا گیا۔ریال میڈرڈ کے سرجیو راموس کو بہترین دفاعی کھلاڑی جبکہ اسی کلب کے کیلر ناوس بہترین گول کیپر قرار پائے۔اس ایوارڈ کے حصول پر موڈرچ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد نے ہمیشہ میرے خوابوں کے حصول میں مدد کی اور جو کچھ بھی انہوں نے میرے لیے کیا اس کے لیے میں ان کا شکرگزار ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان میں آخری دن


شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…