جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئی سی سی کی ہٹ لسٹ پر موجود بھارتی بکی انیل منور سے ممبئی پولیس لاعلم نکلی

datetime 30  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی /کولمبو( سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی )کی ہٹ لسٹ پر موجود بھارتی بکی انیل منور سے ممبئی پولیس بھی لاعلم نکلی ۔ پراسرار بکی کی ویسٹ انڈیز میں موجودگی کا بھی دعوی ٰسامنے آگیا۔قطری الجزیرہ چینل کی جانب سے نشر کی جانیوالے دستاویزی فلم میں انیل منور نامی شخص سامنے آیا جس نے بھارت، سری لنکا اور ایشز تک میں فکسنگ کے الزامات عائد کیے۔

اب اسی شخص کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو شدت سے تلاش ہے اور اس کے لیے عالمی سطح پر شناخت میں مدد دینے کی اپیل بھی جاری ہوچکی ہے۔دلچسپ ترین بات تو یہ ہے کہ ممبئی پولیس بھی اس شخص سے لاعلم ہے،ایک بھارتی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیاکہ انیل منور اس وقت ویسٹ انڈیز میں ہوسکتا ہے جہاں پر کیریبیئن پریمیئر لیگ جاری ہے۔ذرائع کے حوالے سے یہ بھی دعوی کیاگیاکہ مذکورہ شخص کا اصل نام انیل منور نہیں بلکہ نام کا پہلا حصہ یقینی طور پر ایمیو ہے، تفتیش کار اس کے نام کا دوسرا حصہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔انیل کا نام ڈی کمپنی سے بھی جوڑا جا رہا اور یہ خیال بھی پایا جاتا ہے کہ وہ دبئی کا ہی رہائشی ہوگا،یو اے ای روانگی سے قبل انیل ممبئی میں رہا جہاں اس کا ایک مخصوص بکی سے گہرا تعلق تھا جسکے نام میں کوٹھاری آتا ہے۔حال ہی میں ممبئی پولیس میں اے سی پی کے عہدے سے ریٹائر ہونے والے سنیل دیش مکھ نے کہاکہ میں نے کبھی اس کے بارے میں نہیں سنا تاہم اخبار اپنے ذرائع کی بنیاد پر یہ دعوی کررہا ہے کہ انیل اس وقت ویسٹ انڈیز میں ہی ہے۔ یاد رہے کہ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے جنرل منیجر الیکس مارشل کا کہنا تھا کہ انیل منور کی اصل شناخت بدستور پراسرار ہے۔اس نے الجزیرہ کے پروگرام میں اہم کردار ادا کیا، اس کے باوجود قانون نافذ کرنے والے ادارے اور امیگریشن ذرائع اسے شناخت کرنے یا جائے قیام کے بارے میں کچھ بتانے سے قاصر ہیں اسی لیے کرکٹ برادری سے ان کی شناخت میں مدد دینے کی اپیل جاری کی گئی ہے۔واضح رہے کہ الجزیرہ چینل کرکٹ میں کرپشن کے حوالے سے اپنی دستاویزی فلم کا دوسرا حصہ ایک ہفتے کے اندر نشر کریگا جس میں نئے انکشافات کی توقع ہورہی ہے۔ادھر سری لنکاکرکٹ میں کرپشن کے خلاف صفائی مہم کا آغاز ہوچکا ہے۔

جس کے پہلے مرحلے میں بورڈ نے فکسنگ الزامات کے بعد انٹرنیشنل وینیوز کے انچارج گوڈ فرے ڈیبریرا کو برطرف کردیا، چند ماہ قبل الجزیرہ چینل کی جانب سے نشر کی جانیوالی ایک دستاویزی فلم میں گال ٹیسٹ میچز کے دوران پچ فکسنگ کا انکشاف سامنے آیا تھا، گوڈفرے کی برطرفی بھی اس حوالے سے عمل میں آئی ہے۔بورڈ کے ایک آفیشل نے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھی گوڈ فرے کے بارے میں

تحفظات تھے، تمام معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے انھیں ذمہ داری سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب سری لنکا کے ایک سابق کپتان بھی میچ فکسنگ تحقیقات کی زد میں آگئے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے مذکورہ کرکٹر کے تین موبائل فون اپنے قبضے میں لے لیے، ایک بڑے فکسنگ معاملے کی جانچ میں ان کا نام بھی سامنے آرہا ہے تاہم ابھی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…