جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

انگلینڈ کو چوتھے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز 2-2 سے برابر کرینگے، راوی چندرن ایشون

datetime 29  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساتھمپٹن(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر راوی چندرن ایشون نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں کامیابی کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور انگلینڈ کو چوتھے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز 2-2 سے برابر کریگی۔ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ (آج) جمعرات سے شروع ہوگا اور میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔اپنے ایک بیان میں ایشون نے کہا کہ انگلینڈ

کی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ کا فائدہ ضرور ہے تاہم اس سے ان کی ٹیم پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے ٹیم کے کھلاڑیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ کو چوتھے میں شکست دینے کے لئے کھیل کے تینوں شعبوں میں سرتوڑ کوشش کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں کامیابی پر بے حد خوشی ہوئی لیکن ابھی سیریز کے دو بڑے میچز باقی ہیں اسلئے ہماری تمام تر توجہ ان پر مرکوز ہے اور ان میں کامیابی کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو سو فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…