اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

وہاب ریاض نے ورلڈکپ میں ملک کی نمائندگی کو ہدف بنا لیا

datetime 29  اگست‬‮  2018 |

لندن(سپورٹس ڈیسک) لیفٹ آرم پیسر وہاب ریاض آئندہ برس انگلینڈ میں شیڈول ون ڈے ورلڈ کپ میں ملک کی نمائندگی کے خواہاں ہیں۔تجربہ کار پیسر اب تک 79ون ڈے انٹرنیشنل میں گرین شرٹ زیب تن کرچکے ہیں لیکن اکتوبر2017سے انھیں کوئی انٹرنیشنل میچ کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا ہے، جب انھیں خراب پرفارمنس کے بعد قومی اسکواڈ سے ڈراپ کردیاگیا تھا۔

تاہم 33سالہ فاسٹ بولر نے حالیہ انگلش ٹوئنٹی 20ایونٹ ویٹالیٹی بلاسٹ میں متاثر کن پرفارمنس پیش کی ہے، جہاں پر وہ ڈربی شائر کیلیے 152رنز کے عوض 15وکٹیں لینے میں کامیاب رہے ہیں، انھوں نے پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا بنیادی مقصد پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے۔ویب سائٹ کو انٹرویو میں وہاب ریاض نے کہا کہ پاکستان جیسی مضبوط ٹیم میں مستقل جگہ بنائے رکھنا کبھی آسان نہیں ہوتا، قومی ٹیم حالیہ دنوں میں عمدہ پرفارمنس دے رہی ہے،یہ بات اس وقت زیادہ صحیح معلوم ہوتی ہے جب آپ پاکستان کی بہت موثر بولنگ لائن اپ کی بات کرتے ہیں لیکن میں جانتا ہوں کہ میں نے پاکستان کیلیے اس وقت ڈیبیو کیا تھا جب ہماری بولنگ لائن انتہائی مضبوط تھی اور مجھے یقین ہے میں دوبارہ ایسا کرپاؤں گا، سردست میری اولین ترجیح عدمہ پرفارمنس پیش کرتے ہوئے ورلڈ کپ 2019 کیلیے پاکستانی اسکواڈ میں شامل ہونا ہے۔پیسر نے مزید کہا کہ میں اپنے اس مشن کو کبھی نہیں چھوڑوں گا اور جب کبھی موقع ملا میں ملک کی نمائندگی کروں گا، بطور پروفیشنل کرکٹر یہ میری اولین خواہش ہے، ملک کیلیے کھیلنے سے بڑا کوئی اطمینان نہیں ہوتا، پاکستان ٹیم میں اپنا نام شامل دیکھنا اعزاز اور فخر کا معاملہ ہوتا ہے، میں کبھی اس خواہش کو نہیں چھوڑوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…