جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

متحدہ کوریا نے ایشین گیمز میں تاریخ رقم کردی

datetime 27  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ(سپورٹس ڈیسک)ایشین گیمز 2018 میں متحدہ کوریا کے دستے نے کشتی رانی کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے تاریخ رقم کرتے ہوئے مشترکہ طور پر پہلا سونے کا تمغہ جیت لیا ٗاس مشترکہ ٹیم نے کشتی رانی کے 500 میٹر ڈریگن بوٹ کی ویمنز ریس میں کامیابی حاصل کر کے ایونٹ میں مشترکہ ٹیم کو پہلا سونے کا تمغہ جتوا دیا۔ٹیم نے دومنٹ 24.788 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کرکے کامیابی حاصل کی ٗ چین نے دو منٹ 25.092 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے دوسری پوزیشن

حاصل کی ۔کانسی کا تمغہ جیتنے والی تھائی لینڈ کی ٹیم نے دو منٹ 26.904 میں فاصلہ طے کیا۔متحدہ کوریا کی ٹیم نے 200 میٹر کی ڈریگن بوٹ ریس میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا جہاں چین سونے اور انڈونیشیا چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہا تھا۔18اگست کو جکارتا میں منعقدہ ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں کوریا کی دونوں ٹیموں نے ایک ہی جھنڈے تلے شرکت کی تھی ٗان دونوں ملکوں کی 58 ایتھلیٹس نمائندگی کر رہے ہیں جہاں وہ باسکٹ بال، کشتی رانی اور روئنگ کے مقابلوں میں شریک ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…