ایشین گیمز،پاکستان نے کراٹے مقابلوں میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا

26  اگست‬‮  2018

جکارتہ(سپورٹس ڈیسک) انڈونیشیا میں جاری 18ویں ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ نے کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا۔پاکستان سے تعلق رکھنے والی ایتھلیٹ نرگس نے یہ اعزاز کراٹے کے مقابلوں میں حاصل کیا، انھوں نے یہ تمغہ 68 کلوگرام سے زاید کی کیٹیگری میں جیتا۔یاد رہے کہ یہ رواں ایشین گیمز میں پاکستان کا دوسرا کانسی کا تمغہ ہے، پاکستانی کبڈی ٹیم بھی کانسی کا تمغہ جیت چکی ہے۔نرگس نے نیپال سے تعلق رکھنے والی کھلاڑی

کو 3-1 سے شکست دی، انھیں سیمی فائنل میں چین سے تعلق رکھنے والی ایتھلیٹ نے شکست دی تھی 19سالہ نرگس گذشتہ برس کولمبو میں ہونے والے ساتھ ایشین کراٹے چیمپیئن شپ میں بھی طلائی تمغہ جیت چکی ہیں۔اس کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جاپان اور چاندی کا تمغہ ایران کے حصے میں آیا۔اس موقع پر نرگس نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں اور مستقبل میں اس کانسی کے تمغے کو سونے کے تمغے میں بدل کر پاکستان کا نام روشن کریں گی۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…