منگل‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2026 

کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی 4 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگی

datetime 26  اگست‬‮  2018 |

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ورلڈ کپ ٹرافی 2019 کے سفر کا آغاز 27 اگست کو دبئی سے ہو گا جب کہ پاکستان میں ٹرافی 3 اکتوبر کو پہنچے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے سفر کا آغاز رواں برس 27 اگست کو دبئی سے شروع ہوجائے گا ٗ ٹرافی 5 براعظموں 21 ممالک اور 60 شہروں کا سفر کرے گی۔ پاکستان میں ورلڈ کپ ٹرافی 3 اکتوبر کو پہنچے گی جو 13 اکتوبر تک 10 دن پاکستان میں ہی رہے گی ٗ ٹرافی کی رونمائی 4 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کی جائے گی۔دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ورلڈ کپ 2019 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ٗ ٹورنامنٹ کی

میزبانی کا اعزاز انگلینڈ اور ویلز کو حاصل ہوا ہے اور ورلڈ کپ کے مقابلے اگلے برس 30 مئی سے 14 جولائی تک شیڈول ہیں۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ اوول کے میدان پر میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین ہوگا جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 مئی کو ٹرینٹ برج کے میدان میں کھیلی گی ٗقومی ٹیم 3 جون کو انگلینڈ، 7 جون کو برسٹل اور 12 جون کو آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اتریگی جبکہ روایتی حریف بھارت سے پاکستان کا ٹاکرا 16 جون کو اولڈ ٹریفڈ کے مقام پر ہوگا ٗپاکستان اپنے بقیہ میچوں میں 23 جون کو جنوبی افریقہ، 26 جون کو نیوزی لینڈ اور 29 جون کو افغاستان کے مدمقابل ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذاکرات کی اندرونی کہانی


پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…