پورٹ آف اسپین(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بہترین بولنگ کر ڈالی۔کیربئین پریمیر لیگ میں بارباڈوس کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد عرفان نے 4 اوورز میں صرف ایک رن دیا اور 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
سی پی ایل کے 16ویں میچ میں سینٹ کٹس کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے محمد عرفان نے 23 ڈاٹ بالز کرائے اور اپنے شاندار بولنگ سپیل میں 2 کھلاڑیوں کو بھی میدان بدر کیا۔محمد عرفان نے میچ کی پہلی ہی گیند پر جارح مزاج بلے باز کرس گیل کو آؤٹ کیا جو وکٹ کے پیچھے کیچ دے کر پویلین لوٹے۔