منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی 3اکتوبر کو پاکستان لائی جائے گی

datetime 25  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سپورٹس ڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ دوہزارانیس کی ٹرافی کے عالمی دورے کا آغاز پیر کو آئی سی سی ہیڈ کوارٹردبئی سے ہوگا، نوماہ میں ٹرافی پانچ براعظموں میں اکیس ممالک کے ساٹھ سے زائد شہروں کاسفرکرے گی۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈکپ تیس مئی سے چودہ جولائی دوہزار انیس تک انگلینڈ اورویلز میں منعقد ہوگا۔ میگاایونٹ ٹرافی کے عالمی ٹور کا آغاز پیر ستائیس اگست

کو آئی سی سی ہیڈ کوارٹر دبئی سے ہوگا۔ نو ماہ کے دورے میں ٹرافی روایتی کرکٹ ملکوں کے علاوہ پہلی بارایسے گیارہ ممالک کا سفر بھی کرے گی۔ جہاں کرکٹ ابھی زیادہ مقبول نہیں۔گلوبل ٹور کا مقصد پرستاروں کو کرکٹ سے قریب لانا اور انہیں ورلڈ کپ میں شرکت کا احساس دلانا ہے۔ نوماہ کے سفرکے دوران ورلڈ کپ ٹرافی ٹیسٹ ممالک کے ساتھ اومان، امریکا، نیپال، روانڈا، نائیجیریا، فرانس، بیلجیئم، ہالینڈ اورجرمنی جیسے غیر روایتی ملکوں میں بھی جائے گی۔پاکستان میں ورلڈ کپ ٹرافی تین اکتوبر کو پہنچے گی جو تیرہ اکتوبر تک پاکستان میں ہی رہے گی جب کہ ٹرافی کی رونمائی چار اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کی جائے گی۔ٹرافی کی نمائش تاریخی اورمشہور مقامات، اسکول اور یونیورسٹز میں بھی ہوگی۔ جہاں شائقین کوٹرافی کے ساتھ تصاویر بنانے کاموقع بھی ملے گا۔ ورلڈ کپ ٹرافی نوماہ کے عالمی ٹور کے بعد انیس فروری دو ہزار انیس کو انگلینڈ پہنچے گی۔ جہاں وہ انگلینڈ اورویلز کا سو روزہ دورہ کرے گی اورچودہ جولائی دوہزارانیس کولارڈز گراؤنڈ میں فاتح ٹیم کے سپرد کی جائے گی۔پاکستان اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف اکتیس مئی کو ٹرینٹ برج کے میدان میں کھیلی گی۔ جبکہ روایتی حریف بھارت سے کستان کا ٹاکرا سولہ جون کو اولڈ ٹریفڈ کے مقام پر ہوگا۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…