میں کپل دیو نہیں بننا چاہتا، مجھے ہاردک پانڈیا ہی رہنے دیں،بھارتی فاسٹ باؤلر

20  اگست‬‮  2018

ناٹنگھم(سپورٹس ڈیسک)انڈین کرکٹر ہاردک پانڈیا نے کہاہے کہ ان کا کپل دیو کے ساتھ موازنہ نہ کیا جائے۔24 سالہ پانڈیا نے ناٹنگھم میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کے دوسرے دن پہلی بار اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں، ان کی عمدہ بولنگ کی بدولت انگلینڈ کی پہلی اننگز 161 رنز پر سمٹ گئی۔سابق انڈین کپتان کپل دیو نے 131 ٹیسٹ میچ کھیل کر 434 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ ان کی بیٹنگ اوسط 31 رہی تھی۔ہاردک پانڈیا نے کہاکہ میں کپل دیو نہیں بننا چاہتا۔ مجھے ہاردک پانڈیا ہی رہنے دیں ٗمیں اسی میں خوش ہوں۔انہوں نے کہاکہ

میں 40 ایک روزہ بین الاقوامی میچ اور اب دس ٹیسٹ ہاردک پانڈیا کے طور پر کھیل چکا ہوں ٗوہ اپنے دور کے عظیم کھلاڑی تھے تاہم میرا موازنہ کپل دیو کے ساتھ نہ کیا جائے۔ مجھے خوشی ہو گی اگر آپ ایسا کریں گے۔ہاردک پانڈیا سے پوچھا گیا کہ کیا اتوار کو 28 رنز کے عوض پانچ وکٹیں لے کر انھوں نے اپنے ناقدین کو جواب دیا ہے تو انھوں نے کہا کہ مجھے اس کی پرواہ نہیں ہے کہ وہ کیا کہتے ہیں ٗ میں اپنے ملک کے کھیلتا ہوں، میں صحیح کام کر رہا ہوں اور میری ٹیم میرے سے خوش ہے ٗاس کے علاوہ کسی چیز کی اہمیت نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…