ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان سے متاثر ہو کر کس معروف بلے باز نے سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا

datetime 19  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور وزیر اعظم عمران خان کی کامیابی سے متاثر بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے بھی سیاست کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔سابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور نومنتخب وزیراعظم پاکستان عمران خان پہلے شخص ہیں جو کرکٹ کے بعد سیاست میں آئے اور ملک کے وزیراعظم منتخب ہوئے اور اب ایک بھارتی کرکٹر نے بھی ان سے متاثر ہوکر سیاست میں آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بلے باز

گوتم گمبھیر حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو کر اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔حکمراں جماعت بی جے پی نے بھی گوتم گمبھیر کو دلی سے آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹ دینے کا عندیہ دیا ہے جبکہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے۔یاد رہے کہ گوتم گمبھیر بھارت کی جانب سے 58 ٹیسٹ اور 147 ایک روزہ میچز میں نمائندگی کرچکے ہیں جس میں انہوں نے 20 سنچریوں کی بدولت مجموعی طور پر 9 ہزار 392 رنز بنائے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…