بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

ڈیرن بیری نے پی سی بی کی فیلڈنگ کوچ کی پیشکش مسترد کردی

datetime 16  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی اسٹیٹ ٹیم کے سابق کرکٹر ڈیرن بیری نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کی پیشکش مسترد کردی۔سابق وکٹ کیپر بلے باز اس وقت پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ابھی بیرون ملک کْل وقتی ملازمت کے لیے تیار نہیں ۔ڈیرن بیری نے کہا کہ میں اس پیشکش کیلئے مکی آرتھر اور پی سی بی کا بہت شکر گزار ہوں، لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات چیت کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کل وقتی بیرونِ ملک ملازمت کے لیے یہ صحیح وقت نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں پی ایس ایل کی ٹیم

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ کام جاری رکھوں گا اور بین الاقوامی کوچنگ کی پیشکش سے متعلق بھی غور کروں گا۔ڈیرن بیری کو فیلڈنگ کوچنگ کی پیشکش اس وقت کی گئی جب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن نے ذاتی اور پیشہ ورانہ وجوہات کی بنا پر اپنے معاہدے کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔واضح رہے کہ ڈیرن بیری نے 1989 سے 2004 تک 153 فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ سے وابستہ ہونے سے قبل انہوں نے مقامی ٹیم جنوبی آسٹریلیا کے ساتھ چار سال گزارے اور اس کی بگ بیش کے 11۔2010 کے سیزن میں شاندار کامیابی حاصل کرنے میں رہنمائی کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…