جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو آج پاکستان پہنچیں گے

datetime 16  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو (آج)جمعہ کو پاکستان پہنچیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کی جانب بھارتی رکن اسمبلی اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو 2 ہفتے کا ویزا گزشتہ روز ہی جاری کردیا گیا تھا ، سابق بھارتی کرکٹر عمران خان کی بطور وزیراعظم حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے (آج) جمعہ 17 اگست کو پاکستان پہنچیں گے۔یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعظم کی

حلف برداری کی تقریب میں 1992 کی فاتح کرکٹ ٹیم سمیت 3 بھارتی کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا تھا جن میں نوجوت سنگھ سدھو، کپل دیو اور سنیل گواسکرکو شامل تھے جس پر تینوں کرکٹرز نے عمران خان کی طرف سے دعوت بھیجے جانے پر شکریہ ادا کیا تھا۔بعد ازاں بھارتی میڈیا کی جانب سے منفی پروپیگنڈے کے بعد کپل دیو اور سنیل گواسکر کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت سے معذرت کرنا پڑی، انہوں نے نجی مصروفیات ظاہر کرکے تقریب میں شرکت سے انکار کیا تاہم نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان آنے کا فیصلہ پر ڈٹ گئے ۔

موضوعات:



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…