منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

سابق بھارتی کرکٹ کپتان اجیت واڈیکر چل بسے

datetime 16  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(سپورٹس ڈیسک)سابق بھارتی کرکٹ کپتان اجیت واڈیکر ممبئی کے ہسپتال میں طویل علالت کے بعد77 برس کی عمر میں چل بسے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اجیت واڈیکرکے انتقال کی خبر ملتے ہی بھارتی صدر رام ناتھ کووند،وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کرکٹ شائقین کی جانب سے سوشل میڈیا پرا نہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے سوشل میڈیا پر ان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

ا ور کہا کہ 1971 میں کیریبئن اور انگلینڈ میں انہوں نے بھارت کو نمایاں کامیابی دلائی۔مودی نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اجیت واڈیکر کوایک عظیم بلے باز اور زبردست کپتان قرار دے دیا۔انہوں نے لکھا کہ اجیت واڈیکرنے ہماری ٹیم کی قیادت کی اور ہماری کرکٹ کی تاریخ میں چند یادگار فتوحات دلائیں۔بھارتی وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرکٹ کے ایک موثر منتظم بھی تھے۔ممبئی میں یکم اپریل 1941کو پیداہو نے والے واڈیکر نے اپنا پہلا فرسٹ کلاس میچ 1958میں کھیلاتھا اور بین الاقوامی کرکٹ میں انہوں نے 1966میں قدم رکھا۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا ٗانکاشمار بہترین فیلڈروں میں ہوتاتھا ۔1967 میں حکومت نے واڈیکر کو ارجن ایوارڈاور 1972 میں پدم شری سے نوازاتھا ٗانہوں نے بحیثیت کپتان 1971 میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیدورے میں بھارت کو سیریز میں پہلی مرتبہ کامیابی دلائی تھی۔انہوں نے 37 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 14 نصف سنچریوں اور ایک سنچری کی مدد سے 2 ہزار 113 رنز بنائے۔انہوں نے 1974 میں انگلینڈ کے خلاف 2 ون ڈے میچ بھی کھیلے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…