’’خاص طور پر اس ایک کو، جو گھر پر ہے‘‘شعیب ملک کا ثانیہ مرزا کو یومِ آزادی کی مبارکباد دینے کا دلچسپ انداز،بھارتیوں نے ثانیہ پر طنز کے نشتر چلادیئے،شدید تنقید

16  اگست‬‮  2018

لاہور(آئی این پی) پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اپنی بھارتی اہلیہ اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو دلچسپ انداز میں یومِ آزادی کی مبارک باد دی۔شعیب ملک نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا، پوری دنیا کے بھارتیوں کو آزادی مبارک ہو، خاص طور پر اس ایک کو، جو گھر پر ہے۔یوں تو شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کا نام نہیں لکھا،

لیکن گھر کے اشارے سے واضح کردیا کہ وہ اپنی اہلیہ کو خصوصی طور پر مخاطب کر رہے ہیں۔  جس پر ثانیہ مرزا نے ‘Awe’ لکھ کر اس پر صرف محبت کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ گذشتہ روز ثانیہ مرزا نے بھی پاکستانی مداحوں اور دوستوں کو ٹوئٹر پر یومِ آزادی کی مبارک باد پیش کی تھی، جس کے آخر میں انہوں نے منجانب انڈین بھابھی لکھا تھا۔اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان کے یومِ آزادی پر ایک بھارتی ٹوئٹر صارف نے ثانیہ پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘آپ کا آزادی کا دن آج ہے ناں’۔جس پر ثانیہ مرزا نے مذکورہ صارف کو کرارہ جواب دیتے ہوئے لکھا، جی نہیں! میرا اور میرے ملک کا یوم آزادی کل (15 اگست) ہے، اور میرے شوہر اور ان کے ملک کا یوم آزادی آج 14اگست ہے۔ امید کرتی ہوں آپ کی کنفیوژن دور ہوگئی ہوگی۔ساتھ ہی ثانیہ نے طنز کرتے ہوئے پوچھا، ‘ویسے آپ کا یومِ آزادی کب ہے؟ کیونکہ آپ کافی کنفیوژ لگتے ہیں۔  پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اپنی بھارتی اہلیہ اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو دلچسپ انداز میں یومِ آزادی کی مبارک باد دی۔شعیب ملک نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا، پوری دنیا کے بھارتیوں کو آزادی مبارک ہو، خاص طور پر اس ایک کو، جو گھر پر ہے۔یوں تو شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کا نام نہیں لکھا، لیکن گھر کے اشارے سے واضح کردیا کہ وہ اپنی اہلیہ کو خصوصی طور پر مخاطب کر رہے ہیں۔ جس پر ثانیہ مرزا نے ‘Awe’ لکھ کر اس پر صرف محبت کا اظہار کیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…