بین اسٹوکس جھگڑے، مارپیٹ کے مقدمے میں بری

15  اگست‬‮  2018

لندن(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو برسٹل کی عدالت نے گراؤنڈ کے باہر شہری سے جھگڑنے کے مقدمے میں بری کر دیا۔بین اسٹوکس نے گزشتہ سماعت کے دوران کہا تھا کہ انھیں کچھ یاد نہیں ہے تاہم وہ اس وقت غصے میں بالکل نہیں تھے۔انہوں نے کہاکہ ان کے دوست علی اور ہیلز کی مبینہ طور پر دو شہریوں سے تلخ کلامی ہورہی تھی اور انھوں نے مداخلت کی تھی ۔

قبل ازیں ریان اور علی کو اسی مقدمے میں بری کر دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ برس 24 ستمبر کو انگلینڈ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل دوسری کامیابی کے بعد بین اسٹوکس ساتھی کھلاڑی ایلکس ہیلز کے ہمرا جشن منانے کے دوران تنازع کا شکار ہوگئے تھے ٗبین اسٹوکس کے ساتھ مبینہ جھگڑے میں ایک 27 سالہ شخص کے چہرے پر شدید چوٹیں آئی تھیں اور انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا تھا۔اس واقعہ کے بعد پولیس نے بین اسٹوکس کو گرفتار کر لیا تھا تاہم تفتیش کے بعد بری کردیا گیا تھا لیکن مزید کارروائی کیلئے عینی شاہدین کی تلاش شروع کردی تھی جس کے بعد مقدمہ درج کردیا گیا تھا۔اس واقعہ میں مبینہ طور پر ایلکس ہیلز بھی بین اسٹوکس کے ہمراہ موجود تھے اور انہوں نے بھی مار پیٹ میں آل راؤنڈر کا ساتھ دیا۔انگلش کرکٹ بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے اگلے ون ڈے میچ سے باہر کردیا تھا۔اسٹوکس کے کیریئر میں اس واقعے کے برے اثرات پڑے اور انھیں اہم میچوں سے باہر رہنا پڑا اور بھارت کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ٹیم سیباہر تھے اور تیسرے میچ سے بھی باہر ہوں گے۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے مختصر بیان میں کہا ہے کہ وہ مقدمے کے اختتام پر بین اسٹوکس کی پوزیشن کا جائزہ لیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…