ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

برطانوی لیگ میچ،سہیل تنویر کو آسٹریلوی کھلاڑی بین کٹنگ نے چھکا مارا مگر دوسری ہی گیند پر سہیل نے انہیں آؤٹ کرنے کے بعد ایسا گندا اشارہ کردیا کہ ہنگامہ برپاہوگیا

datetime 11  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی) کیریبئن پریمئر لیگ کے دوران نازیبا اشارے کرنے پر قومی فاسٹ بولرسہیل تنویر کو تنقید کا سامنا کر نا پڑا۔یہ واقعہ پہلی اننگ کے 17 ویں اوور میں پیش آیا جب سہیل تنویر آسٹریلوی کھلاڑی کو گیند کرا رہے تھے ٗگیانا واریئرز کی نمائندگی کرنے والے سہیل تنویر کو آسٹریلوی کھلاڑی اور سینٹ کٹس کے بلے بازبین کٹنگ نے ایک گیند پر چھکا مارا مگر دوسری ہی گیند پر سہیل نے انہیں آؤٹ کرنے کے بعد نازیبا اشارہ کیا۔ ان کی اس حرکت کو وہاں لگے کیمروں نے بھی محفوظ کیا ٗاس میچ میں

سہیل تنویر کی ٹیم 6 وکٹوں سے فاتح رہی تاہم سوشل میڈیا پر ان کی اس حرکت پر ایک طوفان کھڑا ہو گیا۔ سہیل تنویر کے اس عمل کو ناپسندیدگی اور تنقید کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے ٗتنویر پر سب سے پہلے تنقید کرنے والے آسٹریلوی اوپنر کرس لائن تھے جو لیگ میں ٹرینیباگو نائٹ رائڈرز کی جانب سے کھیل رہے ہیں ٗبعد ازاں مزید کھلاڑیوں نے بھی اس حرکت پر کڑی تنقید کی۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آئی سی سی کی جانب سے سہیل تنویر پر جرمانہ اور پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…