اسلام آباد(آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ سینٹرل کنٹریکٹ کی اے سے بی کٹیگری میں شامل کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے ناراض ہوگئے۔ سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر و سابق کپتان محمد حفیظ پی سی بی کے رویے سے ناخوش نظر آرہے ہیں ‘محمد حفیظ کو گزشتہ سال اے کٹیگری میں شامل کیا گیا تھا مگر اسی سال ان کو اے سے بی کٹیگری میں شامل کردیا ہے ۔
جس سے محمد حفیظ کرکٹ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی کیساتھ ساتھ کوچ مکی آرتھر سے بھی ناراض ہیں ‘اس لیے محمد حفیظ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سینٹرل کنٹرکٹ پر دستخط نہیں کرینگے بلکہ وہ اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا لیگز میچز میں پرفارمنس اور فٹنس دکھا کر کوچ اور سلیکٹرز کو جواب دیں گے ذرائع کے مطابق حفیظ ریٹائر منٹ لیے بغیر پاکستان ٹیم سے علیحدگی پر بھی غور کررہے ہیں واضح رہے محمد حفیظ 50ٹیسٹ میچ 200ون ڈے انٹرنیشنل اور 83ٹونیٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔