پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

تنخواہوں میں بڑا اضافہ،پی سی بی کا قومی کرکٹرز کو بھاری مالیت کاپرکشش سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ، اطلاق یکم جولائی سے ہوگا

datetime 2  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی20 کرکٹ میں شاندار کارکردگی پر قومی کرکٹرز کو سراہنے کیلئے کھلاڑیوں کو بھاری مالیت کا پرکشش سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ تین سال سے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے معاوضوں میں اضافہ نہیں کیا تھا اور کھلاڑیوں کے معاوضوں اور مراعات میں اضافے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا تھا۔

پی سی بی نے گزشتہ سالوں میں چیمپیئنز ٹرافی میںشاندار کارکردگی سمیت ٹی20 کرکٹ میں دو سال سے شاندار کھیل پیش کرنے والی عالمی نمبر ایک ٹیم کو عمدہ کارکردگی پر نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا اور اس کا اعلان ایک سے دو روز کے اندر کردیا جائے گا۔پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھی بڑے پیمانے پر اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو سینٹرل کنٹریکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسی طرح بابر اعظم کی سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی ہوئی ہے جبکہ نوجوان شاہین شاہ آفریدی بھی فہرست کا حصہ بننے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اے کیٹیگری کا معاوضہ بڑھا کر 9لاکھ40ہزار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو 7لاکھ 25ہزار روہے دیے جائیں گے۔کیٹیگری سی کے کھلاڑیوں کو ماہانہ 3لاکھ 75ہزار دینے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ ڈی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو 2لاکھ 60ہزار روپے ملیں گے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…