پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

آندرے رسل کی آل راؤنڈ کارکردگی :ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی ٹونٹی میں بنگلہ دیش کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

datetime 1  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینٹ کٹس(سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت بنگلادیش کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔امریکا میں کھیلی جارہی تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے تاہم میچ بارش کے باعث متاثر ہوا جس کے بعد کھیل کو 11 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ڈک ورتھ لوئس قانون کے مطابق ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 91 رنز کا ہدف ملا جسے ویسٹ انڈین بلے بازوں نے باآسانی 9.1 اوورز میں تین وکٹوں کے

نقصان پر حاصل کیا، میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر آندرے رسلز کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے رسلز نے 35 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ٗ پاویل بھی 15 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے، دیگر بلے بازوں میں مارلن سیموئلز 26، آندرے فلیچر 7 اور ایون لیوس 2 رنز بنا کر آوٹ ہوئے اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کی جانب سے محمد اللہ 35، لیٹن داس 24 اور کپتان شکیب الحسن 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ویسٹ انڈیز کے کوک ولیم نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…