پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہوسکتے ہیں، سنیل گاواسکر کی 6سال پہلے پیشگوئی

datetime 29  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آئی این پی)25جولائی کو ملک بھر میں ہونے والے انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہوئی ہے اور پارٹی چیئرمین عمران خان کے وزیراعظم بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں، لیکن بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گاواسکر نے 6 سال قبل ہی عمران خان کے وزیراعظم بننے کی پیشگوئی کردی تھی۔سنیل گاواسکر نے رمیز راجا کے ساتھ کمنٹری کرتے ہوئے ایک میچ کے دوران پیش گوئی کی تھی کہ عمران خان پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہوسکتے ہیں۔واقعہ کچھ یوں ہے کہ 2012 میں ایشیا کپ کے دوران

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے رمیز راجہ نے سنیل گاواسکر کی بیٹنگ تکنیک کے بارے میں بتایا کہ جب وہ عمران خان کا سامنا کرتے تھے تو وکٹ سے باہر جانے والی ان کی زیادہ تر گیندیں چھوڑ دیتے تھے اور اپنے اوپر سے دبا کم کر دیتے تھے۔اس موقع پر رمیز راجہ نے ایک قصہ سناتے ہوئے عمران خان کی نقل کی تو کمنٹری باکس میں بیٹھے سنیل گاواسکر نے انہیں کہا کہ ٹی وی پر عمران خان کے لیے احتیاط سے بات کریں کیونکہ وہ پاکستان کے اگلے وزیراعظم بھی ہوسکتے ہیں۔اور اب ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سنیل گواسکر کی یہ پیشگوئی واقعی سچ ہونے والی ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…