اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

بنگلہ دیشی کرکٹرز بورڈ کے قابو سے باہر ہونے لگے

datetime 29  جولائی  2018 |

ڈھاکہ(آئی این پی) بنگلہ دیشی کرکٹرز بورڈ کے قابو سے باہر ہونے لگے، جھگڑالو صابر رحمان نے ویسٹ انڈیز سے دوسرے میچ میں شکست پر مذاق کرنے والے شائق سے سوشل میڈیا پر ہی گالم گلوچ شروع کردی، وطن واپسی پر سبق سکھانے کی دھمکی بھی دے دی۔بنگلہ دیشی کرکٹرز حالیہ عرصے میں مسلسل تنازعات کا شکار ہو رہے ہیں، اب صابر رحمان نے شائقین کو سوشل میڈیا پر بھی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔

ویسٹ انڈیز سے دوسرے ون ڈے کے آخری اوور میں شکست پر ایک شائق نے فیس بک پر مذاق کرتے ہوئے لکھا کہ معلوم نہیں کہ جناب ڈونلڈ صابر رحمان بریڈمین اس وقت پراسرار طور پر کیا سوچ رہے تھے، جس پر تین گھنٹوں بعد نہ صرف مذکورہ شائقین کو ان باکس میں صابر نے گالیاں دیں بلکہ دھمکی دی کہ وطن واپس آکر وہ ان سے نمٹ لیں گے، ساتھ میں اکانٹ بھی بلاک کردیا۔دوسری جانب بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری کا کہنا ہے کہ پلیئرز کیلیے سوشل میڈیا گائیڈ لائن موجود اور اس کے خلاف کچھ ہوا توکارروائی ہوگی، اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ کرکٹرز پر یہ بات بھی واضح کی جا چکی ہے کہ انھیں سوشل میڈیا اور عوامی فورم پر بات کرتے ہوئے محتاط رہنا چاہیے، اگر صابر نے ایسی کوئی حرکت کی تو پھر ان کا کیس بھی ڈسپلنری کمیٹی کو بھیجا جائے گا اور مناسب کارروائی ہوگی۔واضح رہے کہ مذکورہ شائق نے صابر کی جانب سے دی جانے والی دھمکی کا اسکرین شاٹ بھی میڈیا میں پیش کیا ہے۔ اس سے قبل 2016 میں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران ایک لڑکے کو تھپڑ مارنے پر ان کا سینٹرل کنٹریکٹ منسوخ کرنے کے ساتھ 25 ہزار ڈالر جرمانہ بھی کیا گیا تھا،وہ ڈسپلنری خلاف ورزی پر ایک بار 15 ہزار ڈالر جرمانہ بھی بھگت چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…