منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

اولمپکس 2020:جاپان میں مسلمانوں کیلئے موبائل مسجد تعمیر

datetime 29  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(آئی این پی)اولمپکس 2020کی میزبانی جاپان کرے گا اور ایسے میں جاپانی کمپنی نے مسلمانوں کے لیے ایک موبائل مسجد تعمیر کی ہے تاکہ اس دوران مسلم مذہبی عبادت سے محروم نہ رہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹوکیو اسپورٹس اور کلچرل ایونٹ کمپنی کی جانب سے یاسو پروجیکٹ کے تحت ویلز پر ایک مسجد بنائی گئی ہے جس میں مسلم کمیونیٹی اوقات کے مطابق عبادت کرسکے گی۔

موبائل مسجد ہر اس جگہ جا سکے گی جہاں اولمپکس کھیلوں کے مقامات ہوں گے تاکہ اس دوران کوئی بھی مسلمان عبادت سے محروم نہ رہ سکے۔یاسو پروجیکٹ کے سی ای او کا کہنا تھا کہ جاپان میں تقریبا 1 لاکھ سے 2 لاکھ تک مسلم آبادی ہے اور موبائل مسجد کو بنانے کا مقصد مسلم افراد سے اپنی میزبانی شیئر کرنا ہے۔یہ مسجد ویلز پر مشتمل ایک ٹرک نما ہوگی جس کا سائز 48 اسکوائر میٹر ہے، جس میں بیک وقت 50 افراد نماز ادا کرسکتے ہیں یعنی یہ ایک بڑے کمرے جیسی ہوگی۔علاوہ ازیں اس میں وضو کرنے کا بھی خاص اہتمام کیا گیا ہے۔پروجیکٹ انتظامیہ کے مطابق فی الحال موبائل مسجد کو انٹرنیشنل اسپورٹس ایونٹس کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ جب کہ سی ای او نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں موبائل مسجد کو دیگر تقریبات کے دوران بھی فراہم کیا جائے گا تاکہ مذہبی فاصلوں کو ختم کرنے میں مدد مل سکے۔ان کا مزید کہنا تھا کی مجھے خوشی ہوگی اگر انڈونیشا، ملائیشیا، افریقہ اور مشرقی وسطی جیسے ممالک کے پناہ گزین جو شام سے آتے ہیں وہ اس مسجد کو امن پھیلانے کے لیے استعمال کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…