پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

جوروٹ کی ناقابل شکست سنچری، انگلینڈ نے بھارت کو فیصلہ کن ون ڈے میچ میں با آسانی 8 وکٹوں سے ہرا دیا

datetime 28  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیڈز(آئی این پی )جو روٹ کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت انگلینڈ نے بھارت کو آخری اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں با آسانی 8 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 2۔1 سے جیت لی۔ میزبان ٹیم نے 257 رنز کا ہدف 44.3 اوورز میں محض 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، جو روٹ اور مورگن نے تیسری وکٹ میں 186 رنز کی ناقابل شکست شراکت جوڑ کر بھارت کی سیریز جیتنے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

روٹ نے ڈٹ کر بھارتی باؤلرز کا مقابلہ کیا اور مسلسل دوسری سنچری بنا کر ٹیم کو فتح دلائی، روٹ 100 اور مورگن 88 رنز بنا کر ناٹ ا?ؤٹ رہے، عادل راشد میچ اور روٹ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔لیڈز میں کھیلے گئے فیصلہ کن ون ڈے میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 256 رنز بنائے، کپتان ویرات کوہلی کے سوا کوئی بھی کھلاڑی متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، کوہلی 71 رنز بنا کر نمایاں رہے، روہت شرما 2، شیکھر دھون 44، دنیش کارتھک 21، مہندرا سنگھ دھونی 42، سریش رائنا ایک، ہرڈک پانڈیا اور بھنشور کمار 21، 21 رنز بنا کر ا?ؤٹ ہوئے، ٹھاکر 22 رنز بنا کر ناٹ ا?ؤٹ رہے، ڈیوڈ ویلے اور عادل راشد نے 3، 3 اور مارک ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی ، جواب میں انگلش ٹیم نے مطلوبہ ہدف 45 ویں اوور میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، جونی بیئرسٹو 30 اور جیمز ونس 27 رنز بنا کر اؤؤٹ ہوئے، 74 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد جوروٹ اور کپتان این مورگن نے میدان سنبھالا، دونوں بلے بازوں کے سامنے بھارتی باؤلرز بالکل بے بس نظر آئے، دونوں نے تیسری وکٹ میں 186 ناقابل شکست رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح دلائی، روٹ 100 اور مورگن 88 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…