بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کے آنے سے کھیلوں کو ترقی ملے گی،سرفراز احمد

datetime 28  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے دیگر کھلاڑیوں کی طرح عمران خان کی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے امید کی ہے کہ عمران کی قیادت میں پاکستان اور کھیلوں کا شعبہ ترقی کرے گا۔ سرفراز احمد نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی بہترین قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوام بخشا اور یہ ان کی شاندار اہلیت اور مدبرانہ قیادت تھی جس کی بدولت پاکستان

عالمی کپ جیتنے میں کامیاب ہوا، توقع ہے کہ سیاسی میدان میں قدم رکھنے والے عمران خان پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریں گے۔ایشین بریڈ مین کے نام سے معروف سابق ٹیسٹ کپتان اور آئی سی سی کے سابق صدر ظہیر عباس نے بھی عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد کے پیغامات دیے ہیں، انھوں نے کہاکہ عمران نے دنیائے کرکٹ میں عظیم کارنامے انجام دے کر ملک کا نام روشن کیا، دنیا آج بھی ان کی عمدہ قیادت کی معترف ہے۔ امید ہے کہ عمران خان ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے ساتھ درپیش مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے میں کامیاب رہیں گے جبکہ ان کے وزیر اعظم بننے سے پاکستان کرکٹ کو بھی استحکام ملے گا۔ ہاکی کے عظیم کھلاڑیوں اور سابق کپتانوں اولمپیئن سمیع اللہ خان، حنیف خان، صلاح الدین، شہناز شیخ،عبدالوحید خان، شاہد علی خان، ناصر علی،فرحت خان، منظور سینئر نے بھی عمران خان کو انتخابات جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔اپنے دور کے عظیم اسکواش کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپیئن جہانگیر خان نے عمران خان کی جیت کو شاندار قرار دیا اور کہاکہ ایک نامور اسپورٹس مین کا پاکستان کا وزیر اعظم بننا خوش آئند ہوگا، قوی امکان ہے کہ ملک کے اہم ترین منصب پر فائز ہونے کے بعد عمران خان قومی امور کے ساتھ کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں اور کھلاڑیوں کی ترقی اورa فلاح کے لیے اقدامات کریں گے۔ ٹینس کھلاڑی عقیل خان اور قومی ویمن ٹیبل ٹینس چیمپیئن ماہور شہزاد نے بھی عمران خان کو مبارکباد دی ہے۔

مشتاق احمد، ثقلین مشتاق، عمر گل، اظہر علی، عماد وسیم، وہاب ریاض، قومی پیراک کرن خان، عامر یامین، احسان عادل و دیگر نے بھی عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔وقار یونس نے عمران خان کے خطاب پر اپنے ردعمل میں کہاکہ ایسے استاد کا شاگرد ہونے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی رکن اور سابق کپتان ثنا ء4 میر نے عمران خان مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لوگوں کے لئے 22 سال کی سخت محنت پر مبارک۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ماشا اللہ عمران خان، آپ نے ایک بار پھر کر دکھایا۔ کرپشن کے خلاف طویل میراتھن کوشش۔ ویمن کرکٹ ٹیم کی رکن ارم جاوید کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان پر سب کو مبارکباد۔پی ایس ایل ٹیم پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے عمران خان کو مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید کرتا ہوں کہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد ملک میں کھیلوں خصوصاً کرکٹ کو مزید فروغ ملے گا اور پاکستان میں تمام کھیل اور ان سے منسلک کھلاڑی ترقی کریں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…