پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

کرکٹ ایشیا کپ میں شرکت کرنے والی چھٹی ٹیم کا فیصلہ 6ستمبر کو ہوگا

datetime 28  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور(این این آئی)کرکٹ ایشیا کپ میں شرکت کرنے والی چھٹی ٹیم کا فیصلہ 6ستمبر کو ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق 15 ستمبر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ میں 6ٹیمیں شریک ہوں گی،گروپ ’’اے‘‘ میں پاکستان، بھارت اور ایک کوالیفائرکو شامل کیا گیا ہے،’’بی‘‘ میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کو جگہ ملی ہے، ملائیشیا میں کھیلے جانے والے کوالیفائنگ راؤنڈ میں یو اے ای، سنگاپور

، اومان، نیپال، ملائیشیا اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں حصہ لیں گی،ان میں سے کسی ایک کو ایشیا کپ کا ٹکٹ حاصل ہوگا۔ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے کوالیفائرز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق29 اگست کو افتتاحی روز ملائیشیا اور ہانگ کانگ کا مقابلہ ہوگا،نیپال اور اومان کی ٹیمیں بھی آمنے سامنے ہونگی۔یواے ای کو سنگاپور کا چیلنج درپیش ہے،اگلے روزیواے ای کا میچ نیپال کے ساتھ شیڈول کیا گیا ٗہانگ کانگ اور سنگاپور،ملائیشیا و اومان کی ٹیمیں بھی مقابل ہوں گی،ایک روز آرام کے بعد یکم ستمبر کوعمان اور سنگاپورکا میچ ہوگا۔ملائیشیا کا سامنا نیپال اور یواے ای کا ہانگ کانگ سے ہوگا،اگلے روز ہانگ کانگ کو عمان سے مقابلہ کرنا ہے،ملائیشیا کو یواے ای اور نیپال کو سنگاپورکی دیوار گرانا ہوگی،ایک دن آرام کے بعد 4 ستمبر کو ملائیشیا اور سنگاپور،یواے ای و اومان، نیپال و ہانگ کانگ کی ٹیمیں برتری کی جنگ لڑیں گی۔سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے اس ایونٹ میں ہر ٹیم کو دیگر سے ایک،ایک میچ کھیلنا ہے، ان میں سے سرفہرست اور رنرز اپ ٹیموں کے مابین فائنل 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا، یواے ای اور نیپال کو فیورٹس میں شمار کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…