بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

اظہر علی کا انگلش کاؤنٹی سمرسٹ کیلیے فاتحانہ ڈیبیو ،دونوں اننگز میں162رنز بنائے

datetime 27  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی)اظہرعلی نے انگلش کانٹی سمرسٹ کیلئے فاتحانہ ڈیبیوکیا۔ ووسٹرشائرکیخلاف37اور125رنزبنائے اورکاؤنٹی کوایک سوچوالیس رنز کی فتح سے ڈویژن ون میں پہلے نمبر پر پہنچا دیا۔پاکستان کے تجربہ کار بیٹسمین اظہرعلی نے انگلش کانٹی ڈیبیوپرفتح گرسنچری جڑ دی۔ ڈویژن ون میں سمرسٹ کی جانب سے اظہرعلی نے ووسٹر شائر کے خلاف ڈیبیو کیا۔سمرسٹ نے پہلی اننگ میں تین سوسینتیس رنزبنائے۔جس میں اظہرعلی کاحصہ سینتیس رنز رہا۔ ووسٹر شائرجواب میں دوسوستاون رنزبناسکی۔

سمرسٹ نے دوسری باری نووکٹوں کے نقصان پرتین سوباسٹھ رنزپرڈیکلیئرڈ کی۔اظہرعلی نے ایک سو پچیس رنز اسکورکئے۔سمرسٹ نے فتح کے لیے ووسٹرشائرکوچارسوتینتالیس رنز کا ہدف دیا۔ووسٹر دوسری اننگ میں دوسوننانوے رنز بنا کر آٹ ہوئی اورمیچ ایک سو چوالیس رنز سے ہار گئی۔اظہرعلی کانٹی کیلیے پہلے ہی میچ میں فتح گراننگ کھیلنے میں کامیاب ہوئے۔ سمرسٹ کانٹی ڈویژن ون میں تیسری سے دوسری پوزیشن پرآ گئی۔اظہرعلی کی عمدہ فارم سے کانٹی کوچیمپئن شپ جیتنے کی امید ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…