بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی بورڈکا ایشیاکپ کے شیڈول پر تحفظات کا اظہار،بے تکا قرار دیدیا

datetime 27  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی کر کٹ بورڈ(بی سی سی آئی)نے ایشیاکپ کے شیڈول پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے بے تکا قرار دے دیا۔ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان ہوتے ہی شائقین کرکٹ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلوں کا انتظار کرنا شروع کردیا، روایتی حریفوں کا پہلا میچ 19 ستمبر کوہوگا، مگر بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس ایونٹ کے شیڈول پر حیرت ظاہر کرنے کے ساتھ اس میں تبدیلی کا مطالبہ بھی کردیا ہے۔

ایونٹ میں بھارتی ٹیم کو پاکستان کے خلاف میدان سنبھالنے سے ایک روز قبل کوالیفائر ٹیم سے مقابلہ بھی کرنا ہوگا، اسی بنیاد پر بی سی سی آئی نے پورے شیڈول کو ہی بے تکا قرار دے دیا۔ایک سینئر آفیشل نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایشیا کپ کا شیڈول بے وقوفانہ ہے، اس کی تیاری میں دماغ کا استعمال ہی نہیں کیا گیا، ہم کیسے ایسی صورتحال کو قبول کرسکتے ہیں جس میں بھارت ایک میچ آج کھیلے اور کل اس روایتی حریف سے سامنا ہوجو2دن آرام کے بعد میدان میں اتر رہا ہو، انھوں نے کہا کہ یہ شیڈول ہمارے لیے ناقابل قبول اور اسے لازمی طور پر تبدیل کیا جانا چاہیے، ہوسکتا ہے کہ منتظمین کے ذہن میں اس مقابلے سے دولت کمانے کا خیال ہو مگر ہمارے لیے اہم چیز یہ ہے کہ شیڈول میں بھی برابری ہونی چاہیے۔یاد رہے کہ پاکستان کوالیفائر ٹیم سے میچ 16ستمبر کو کھیلے گا، بھارت کیخلاف مقابلے سے قبل اسے ہائی وولٹیج میچ کی تیاری کیلئے2دن ملیں گے۔اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کے حصہ لینے کی تصدیق ہوچکی ہے، دیگر پوزیشنز کیلیے یو اے ای، سنگاپور، اومان، نیپال، ملائیشیا اور ہانگ کانگ کے درمیان کوالیفائنگ راونڈ کھیلا جائے گا۔گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی،گروپ بی سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان پر مشتمل ہوگا۔ 15ستمبر کو دبئی میں ایونٹ کا پہلا میچ بنگال ٹائیگرز اور آئی لینڈرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ہر گروپ سے2ٹیمیں سپر 4فور میں جائیں گی، ٹاپ 2کے درمیان 28ستمبر کو دبئی میں فائنل ہوگا۔دوسری جانب سابق بھارتی اوپنر وریندرسہواگ نے بھی شیڈول کو ہی جواز بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایشیا کپ ہی نہ کھیلنے کا مشورہ دیدیا، انھوں نے کہا کہ میں شیڈول دیکھ کر کافی حیران ہوا، ان دونوں کون سا ملک مسلسل 2روز میچ کھیلتا ہے، حال ہی میں انگلینڈ میں ٹوئنٹی 20مقابلوں کے درمیان بھی 2دن کا وقفہ تھا۔

دبئی کی گرمی میں بغیر کسی وقفے کے آپ 2 میچز کس طرح کھیل سکتے ہیں؟ میں اس شیڈولنگ کو درست نہیں سمجھتا۔سہواگ نے کہا کہ ایشیا کپ کھیلنے کے حوالے سے اتنی باتیں کیوں ہورہی ہیں، میں تو کہتا ہوں کہ اس میں حصہ ہی نہ لیں بلکہ ٹیم کو آنے والی ہوم یا اوے سیریز کیلیے تیار کریں، مسلسل 2روز میچز کھیلنا بہت ہی مشکل ہوگا، اگر کھیلنا ضروری بھی ہے تب بھی بی سی سی آئی کو کم سے کم شیڈول ضرورت تبدیل کرانا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…