پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان وزیر اعظم کے عہدے کیلئے بہترین امیدوار ہیں،ان کے بارے میں کس بات کی گارنٹی دیتاہوں؟جاویدمیانداد نے قوم کو بڑی یقین دہانی کروادی

datetime 24  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی/کراچی (این این آئی)عمران خان سے طویل مدت یارانہ رکھنے والے سابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم کے عہدے کیلئے بہترین امیدوار ہیں، میں گارنٹی کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اس عہدے کیلئے ان کا کوئی بدل نہیں۔ بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان وزیر اعظم کے عہدے کیلئے بہترین امیدوار ہیں، میں گارنٹی کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اس عہدے کیلئے ان کا کوئی بدل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے امیدواروں کو پہلے کئی دفعہ آزمایا جا چکا ہے، اب عمران خان کی باری ہے، عوام ان کو نظر انداز کرنے کے لئے بیوقوف نہ بنیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ ان کے بارے میں بات کرتے ہیں ،انہوں نے ملک کے لئے 15 سے 20 سال محنت کی ہے،اب انہیں ہی جیتنا چاہئے۔مجھے پورایقین ہے کہ وہ پاکستان کیلئے بہت اچھا کام کریں گے۔میانداد نے عمران خان کی تعریف میں کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ 1992 میں انہوں نے پاکستان کے لئے ورلڈ کپکس طرح جیتا ، ان کی سب سے بڑی کامیابی کینسر ہسپتال ہے جسے انہوں نے تعمیر کروایا، اس ہسپتال سے پورا ملک فائدہ اٹھا رہا ہے، لوگ کبھی ان کے فلاحی کاموں کو نہیں بھولیں گے۔جاوید میانداد چونکہ عمران خان کو 1975 کے ورلڈ کپ سے جانتے ہیں ،ان کا دعویٰ ہے کہ ان سے بہتر عمران خان کو کوئی نہیں جان سکتا ۔وہ ایک تعلیم یافتہ انسان ہیں۔وہ اب پہلے جیسے نہیں ہیں انہوں نے اپنی بہت سی خامیوں کو دور کیا ہے ٗمیں ان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔انہوں کہا کہ عمران خان نے 2015 میں بھارت کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات میں دونوں ملکوں کی کرکٹ کی بحالی کی بات کی۔جاوید میانداد کو اس بات کا یقین ہے کہ عمران خان وزیر اعظم بننے کے بعد کرکٹ کے لئے بھر پور کام کریں گے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…