منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ووٹ کس کو دینا ہے؟ قومی کرکٹرز بھی میدان میں آگئے، سرفراز احمد، محمد حفیظ، وسیم اکرم، شعیب ملک، سلمان بٹ کس کی حمایت کررہے ہیں؟ اعلان کردیا

datetime 24  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا /کراچی /لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کیلئے ووٹ ڈالیں اپنے علاقوں سے صاف ستھرے کردار کے حامل اور دیانت دار لوگوں کو ایوان میں لائیں۔سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ووٹ ایک امانت ہے اس کا درست استعمال کریں اور اپنے ملک کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے

نیک اور صاف ستھری قیادت کو ووٹ دیں۔سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ اپنے قومی فرض کو ادا کرکے اس شخص کو ووٹ دیں جو پاکستان کے لیے بہتر ہو اور جو پارٹی پاکستان کے حق میں بہتر ہو اسے ووٹ دے کر کامیاب کریں۔ماضی کے عظیم کھلاڑی وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کو بدلنے کا وقت آگیا ہے، تبدیلی کیلئے عمران خان کو ووٹ دیں۔ٹیسٹ اوپنر شعیب محمد نے کہا کہ تبدیلی کا وقت آگیا ہے لیکن سوچ سمجھ کر ووٹ دیں۔قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین نے کہا کہ پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں اور ان لوگوں کو ووٹ دیں جو ملک کی تقدیر بدلیں ٗ قوم کی خاطرگھروں سے نکلیں اور ووٹ کے حق کا درست استعال کریں۔ٹیسٹ اسپنر اقبال قاسم نے اپیل کی کہ تھوڑی دیر آرام چھوڑ کر اپنے ووٹ کا ستعمال کریں اور ایسے لوگوں کو آگے لائیں جو پاکستان کو بدلیں ٗ آپ کا ایک ووٹ ملک کی تقدیر بد سکتا ہے۔سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا کہ اپنے ووٹ کا استعمال پاکستان کے حق میں کریں اور پاکستان کو مضبوط بنائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…