پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان نے 5ایک روزہ میچوں کی سیریز میں زمبابوے کو کلین سوئپ کر دیا،آخری میچ میں 131رنز سے فاتح

datetime 22  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بولاوائیو(آئی این پی)پاکستان نے 5ایک روزہ میچوں کی سیریز میں زمبابوے کو آخری ون ڈے میں131رنز سے شکست دیکر سیریز میں کلین سوئپ کر دیا۔زمبابوے کی ٹیم 365رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ50اوورز میں4وکٹوں کے نقصان پر233رنز بنا سکی۔پاکستان کی جانب سے حسن علی اور محمد نواز نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔قبل ازیں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے امام الحق اور بابر اعظم کی سنچریوں کی بدولت 364رنز بنائے

پاکستان کی جانب سے امام الحق 110،بابر اعظم 106اور فخر زمان 85رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔اتوار کو بولاوائیو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے 5ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری ون ڈے میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ٹیم نے مقررہ 50اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 364رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے اوپننگ بلے باز فخرزمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا اور پراعتماد بلے بازی کرتے ہوئے پہلی وکٹ پر 168رنز کی شراکت قائم کی۔فخر زمان 85رنز بناکر آؤٹ ہوئے، انہوں نے اپنی اننگز میں ایک چھکا اور 10چوکے لگائے، گرین شرٹس کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز امام الحق تھے جنہوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اپنے کیرئیر کی چوتھی اور سیریز میں تیسری سنچری اسکور کی اور 110رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 8چوکے بھی شامل تھے۔پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے بھی جارحانہ انداز اپنایا اور 76گیندوں پر 2چھکوں اور 9چوکوں کی مدد سے 106رنز ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، شعیب ملک اور آصف علی 18،18رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔جواب میں زمبابوین بلے بازوں نے پاکستانی باولرز کے سامنے نپی تلی بلے بازی کی،

ایسا محسوس ہوا کہ ہدف کے تعاقب کے بجائے زمبابوین بیٹسمین وکٹ پر ٹھہرنے کو ترجیح دیتے رہے ۔میزبان ٹیم کی پہلی وکٹ 66رنز پر گری جب کامن ہکاموے 36رنز کے انفرادی اسکور پر محمد نواز کی گیند پر امام الحق کو کیچ دے بیٹھے۔ زمبابوے کی ٹیم365رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ50اوورز میں4وکٹوں کے نقصان پر233رنز بنا سکی۔ رائن مرے 47، پیٹر مور 44 اور پرنس مسوری 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی اور محمد نواز نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔قبل ازیں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے امام الحق اور بابر اعظم کی سنچریوں کی بدولت 364رنز بنائے پاکستان کی جانب سے امام الحق 110،بابر اعظم 106اور فخر زمان 85رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔پاکستان کے بابر اعظم کو میچ اور فخر زمان کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…