بلاوایو(آئی این پی)پاکستانی کرکٹرز فخر زمان اور امام الحق نے ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ میں باہمی سیریز میں اوپننگ شراکت میں زیادہ رنز بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔دونوں بلے بازوں نے زمبابوے کے خلاف کھیلی گئی پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں اوپننگ شراکت میں 704 رنز بنا کر
یہ سنگ میل عبور کیا۔ دونوں بلے بازوں نے سیریز میں دو، دو سنچریاں بھی سکور کیں، اس سے قبل بھی اس ریکارڈ پر پاکستان کا قبضہ تھا۔ پاکستانی کرکٹرز یاسر حمید اور عمران فرحت نے 2003 میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں اوپننگ شراکت میں 590رنز بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔