جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

کراچی کا نیشنل کرکٹ سٹیڈیم جلد نئے روپ میں۔۔!!! تیزی سے جاری کام کب تک مکمل ہوگا؟اعلا ن کردیا گیا

datetime 22  جولائی  2018 |

کراچی(آن لائن) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ترقیاتی کام دسمبر میں مکمل ہوجائے گا جب کہ آئندہ پی ایس ایل سے قبل تاریخی وینیو ایک نئے روپ میں نظر آئے گا۔کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام کا پہلا مرحلہ پی ایس ایل تھری فائنل اور ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سے قبل مکمل کیا گیا،دوسرے مرحلے کا کام روک کر ان ایونٹس کا انعقاد کرایا گیا،تماشائیوں نے چھت کے بغیر اسٹینڈز کے باوجود

ان مقابلوں سے بھرپور لطف اٹھایا۔  ایک طویل تاریخ رکھنے والے وینیو میں اب دوبارہ بڑی تیزی سے تعمیراتی امور مکمل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔نیسپاک کے انجینئر اسلم بھٹو نے بتایا کہ پویلین بلڈنگ میں چیئرمین باکسز اورتیسرے فلور کی چھتیں گرا دی گئی ہیں جنھیں نئے سرے سے تعمیرکیا جائے گا،جرمنی کی ایک کمپنی اگست کے وسط میں چھتوں کا میٹریل کراچی بھیج دے گی تو اس کی تنصیب شروع کردیں گے۔انھوں نے بتایا کہ چیئرمین باکس اے اور بی کو اکٹھا کردیا گیا ہے، ڈریسنگ روم پہلے ہی مکمل کرلیا گیا تھا، اسٹینڈز میں نئی کرسیاں بھی لگائی جائیں گی،دوسرے مرحلے کاتمام کام دسمبر میں مکمل کرلیا جائے گا،آئندہ پی ایس ایل سے قبل ہی پورا نیشنل اسٹیڈیم نئے روپ میں نظر آئے گا،نہ صرف عمارت اور اسٹینڈز بلکہ وینیو میں موجود تمام سہولیات عالمی معیار کے مطابق ہونگی۔یاد رہے کہ 9سال کے طویل عرصے بعد پی ایس ایل فائنل کی بدولت کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹرز کی آمد ہوئی تھی،اس میلے کا کامیاب انعقاد ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کو بھی قائل کرنے میں آسانی ہوئی،کیریبیئنز نے یہاں 3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…