پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

سینٹرل کنٹریکٹس کیلئے قومی کرکٹرزکی فہرست چیئرمین کو ارسال، اہم ترین کھلاڑی باہر ہوگئے، کون کون شامل ہے؟ نام منظر عام پر آگئے

datetime 21  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سینٹرل کنٹریکٹ کمیٹی نے نئے سالانہ معاہدوں کیلئے ممکنہ قومی کھلاڑیوں کی فہرست تیار کرکے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو منظوری کے لئے ارسال کردی ہے تاہم اس میں اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کا نام شامل نہیں جو ڈوپنگ کے تنازع کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سے ابھرنے والے پلیئرز حسین طلعت اور آصف علی کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے باعث افتتاحی بیٹسمین احمد شہزاد کا نام فہرست میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ سینئر آل رانڈر محمد حفیظ کی درجہ بندی میں تبدیلی کا معاملہ چیئرمین پی سی بی کی صوابدید پر چھوڑ دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق بابراعظم کو پہلی مرتبہ اے کیٹگری میں شامل کیا جائے گا جبکہ فاسٹ بالر وہاب ریاض کو سی کیٹگری میں شامل کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو ارسال کی گئی فہرست میں سرفراز احمد، محمد عامر، یاسر شاہ ، شعیب ملک ، اظہر علی، بابر اعظم، محمد حفیظ،حسن علی ، اسد شفیق، وہاب ریاض ، سمیع اسلم ، شان مسعود ، فخر زمان ، جنید خان ، شاداب خان ،عثمان صلاح الدین، امام الحق، آصف علی ، حسین طلعت، شاہین شاہ آ فریدی ، صاحبزادہ فرحان، حارث سہیل اور عثمان شنواری کے نام شامل ہیں ۔ انجری کے شکار کھلاڑیوں پیسر رومان رئیس اور عماد وسیم کی سینٹرل کنٹریکٹ میں شمولیت ان کی فٹنس رپورٹ سے مشروط کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کمیٹی نے انڈر 19، پاکستان اے اور ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے پانچ کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…