پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

فخر زمان کو ڈبل سنچری بنانے پر شوبز اسٹارز کی مبارک باد

datetime 21  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)زمبابوے کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں فخر زمان ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی اور عالمی سطح پر سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے والے پانچویں بلے باز بن گئے ہیں جس پر شوبز شخصیات نے بھی انہیں مبارکباد دی ہے۔لالی وڈ کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے ٹوئٹر پر فخر زمان کی ڈبل سینچری کے بعد جذبات سے بھری تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ فخر زمان اور امام الحق نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ آخر میں جاوید شیخ نے جوش و جذبے  سے پاکستان زندہ باد

بھی لکھا۔گلوکار و اداکار فرحان سعید نے بھی فخر زمان کی ڈبل سینچری پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ٹوئٹ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ زبردست کوشش ،فخرزمان 210 رن بنا آٹ ہوئے۔انہوں نے لکھا کہ بہترین اننگز تھی، آپ بہتر سے بہتر ہوتے جارہے ہیں، پاکستان کو آپ پر فخر ہے۔ایسے ہی اداکار ہمایوں سعید نے بھی فخر زمان کو فخر قرار دیتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں مستقبل میں ان کی مزید کامیابی کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا ۔گلوکار شفقت امانت علی نے بھی بلے باز فخر زمان کی ڈبل سینچری کرنے پر مبارک باد پیش کی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…