پاکستان بمقابلہ زمبابوے، گرین شرٹس نے بڑے بڑے ریکارڈز توڑ ڈالے

20  جولائی  2018

بولاوائیو(آئی این پی) اوپننگ بلے باز فخر زمان نے زمبابوے کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں ڈبل سنچری بناکر فخر پاکستان بن گئے تاہم اسی اننگز میں گرین شرٹس کی جانب سے دیگر کئی ریکارڈز توڑے گئے۔فخر زمان اور امام الحق نے پاکستان کو 304 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

یہ پہلی مرتبہ تھا کہ کسی ٹیم نے پہلی وکٹ پر 300یا اس سے زائد رنز کا آغاز فراہم کیا ہو۔ دونوں بلے بازوں نے سری لنکا کے سنتھ جیاسوریا اور اپل تھرنگا کا 2006 میں بننے والا 286 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا جو انہوں نے انگلینڈ کے خلاف بنایا تھا۔304رنز کی شراکت قائم کرکے دونوں بلے بازوں نے پاکستان کی جانب سے سب سے بڑی شراکت کا انضمام الحق اور عامر سہیل کا ریکارڈ توڑ دیا جو انہوں نے 1994میں نیوزی لینڈ کے خلاف بنایا تھا جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں یہ چوتھی سب سے بڑی پارٹنرشپ تھی جو صرف کرس گیل-سیموئل (372)، ٹنڈولکر-ڈراوڈ (331)اور گنگولی-ڈراوڈ (318)سے پیچھے ہے۔399رنز کا مجموعہ ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس سے قبل 2010میں بنگلہ دیش کے خلاف گرین شرٹس 385رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔فخر زمان پاکستان کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے جبکہ مجموعی طور پر چھٹے بلے باز بن گئے۔ ان کے علاوہ ورندر سہواگ، سچن ٹنڈولکر، روہت شرما، مارٹن گپٹل اور کرس گیل 200 کا ہندسہ عبور کرچکے ہیں۔  اوپننگ بلے باز فخر زمان نے زمبابوے کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں ڈبل سنچری بناکر فخر پاکستان بن گئے تاہم اسی اننگز میں گرین شرٹس کی جانب سے دیگر کئی ریکارڈز توڑے گئے۔فخر زمان اور امام الحق نے پاکستان کو 304 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…