بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

فخر زمان نے ریکارڈتوڑ دیئے،ایسا ریکارڈ بناڈالا کہ عرصے تک کوئی نہیں توڑ سکے گا

datetime 20  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بولاوایو( این این آئی)فخر زمان ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے جبکہ فخر زمان اور امام الحق نے ایک روزہ میچ میں 304 رنز کی اوپننگ شراکت کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان جاری پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا،

دونوں اوپنرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک روزہ میچ میں 304رنز کی سب سے بڑی اوپننگ شراکت کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔دونوں اوپنرز نے انتہائی پراعتماد انداز سے کھیلتے ہوئے اپنی سنچریاں مکمل کیں اور پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور عمران فرحت کے درمیان 228رنز کا اوپننگ شراکت کا سابقہ ریکارڈ توڑا جبکہ کچھ ہی دیر بعد فخرزمان نے 150کا ہندسہ عبور کیا اور 287رنز کی سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے 304رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی تاہم امام الحق 113رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔فخر زمان نے انتہائی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جارحانہ انداز میں اپنی نہ صرف سنچری مکمل کی بلکہ پاکستان کی طرف سے سعید انور کا 194رنز کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ڈبل سنچری بنائی، فخرزمان پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے ایک روزہ میچ میں ڈبل سنچری بنائی۔اس سے پہلے پاکستان کی جانب سے سب سے بڑی پارٹنرشپ کا اعزاز محمد حفیظ اور عمران فرحت کے درمیان 228رنز کا تھا جو انہوں نے 2011ء میں زمبابوے کے ہی خلاف بنایا تھا جبکہ سب سے بڑی اوپننگ شراکت کا عالمی ریکارڈ سری لنکا کے تھرنگا اور جے سوریا کے پاس 286 رنز کا تھا جو انہوں نے 2006ء میں انگلینڈ کے خلاف بنایا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…