انگلش بورڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا،ایک ٹی ٹوئنٹی اور 5ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے، تفصیلات جاری

19  جولائی  2018

لندن(آئی این پی)انگلینڈکرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف ورلڈ کپ سے قبل سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا جس کے مطابق پاکستان اگلے برس ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ کے خلاف ایک ٹی ٹوینٹی اور پانچ ون ڈے میچز کھیلے گا۔ انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پاکستان اگلے برس ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ میں ایک ٹی ٹوئنٹی اور 5ون ڈے میچز کھیلے گا۔ای سی بی کے مطابق سیریز کا واحد ٹی ٹونٹی میچ 5مئی کو کارڈف کے صوفیہ گارڈن میں کھیلا جائے گاجس کے بعد دونوں

ٹیموں کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز ہو گی۔سیریز کا پہلا ون ڈے 8مئی کو اوول اور دوسرا 11مئی کو ساتھ ہمپٹن میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے 14مئی کو برسٹل میں کھیلا جائے گا۔سیریز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں دونوں ٹیمیں 17مئی کو ناٹنگھم میں مد مقابل ہوں گی جب کہ پانچواں اور آخری میچ 19مئی کو ہیڈنگلے میں کھیلا جائے گا۔ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے پاکستان کو انگلش کنڈیشن سمجھنے کا بہترین موقع میسر آ جائے گا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…