کلدیپ پہلی مرتبہ بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل، روہت ڈراپ

19  جولائی  2018

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف شیڈول پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی تین میچوں کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز یکم اگست سے ہو گا جس کے لیے ون ڈے کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے روہت شرما کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

روہت شرما ایک عرصے سے ٹیسٹ ٹیم میں متاثر کن کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے انیہں ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تاہم ون ڈے کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کے ذریعے اسپنر کلدیپ یادو پہلی مرتبہ ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا کو انجری مسائل کے باوجود اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے مگر ان کی شرکت فٹنس سے مشروط ہو گی۔ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہونے والے فاسٹ باؤلر بھوونیشور کمار کی فٹنس مسائل کے باعث ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ بھارتی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھوونیشور کمار نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے کے دوران کمر کے نچلے حصے میں درد کی شکایت کی تھی جس کے بعد ڈاکٹرز ان کی انجری کا جائزہ لے رہے ہیں اور جلد ہی ان کی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں دستیابی کے بارے میں معلوم ہوگا۔ اعلان کردہ اسکواڈ کپتان ویرات کوہلی، نائب کپتان اجنکیا راہانے، شیکھر دھاون، لوکیش راہُل، مرلی وجے، چتیشور پجارا، کرن نائر، دنیش کارتھک، ریشابھ پانٹ، روی چندرن ایشون، رویندرا جدیجا، کلدیپ یادو، ہردک پانڈیا، ایشانت شرما، محمد شامی، اُمیش یادو، جسپریت بمرا اور شردل ٹھاکر پر مشتمل ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…