اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونیوالے تیسرے ونڈے میں شاہینوں نے زمبابوے کو منہ دکھانے لائق نہ چھوڑا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونیوالے تیسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا اور زمبابوے کو راس نہ آسکا۔ زمبابوے کے بلے باز پاکستانی بائولنگ
اٹیک کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور ایک کے بعد ایک پویلین لوٹتا رہا۔ پاکستانی بائولنگ نے زمبابوے کو 67رنز پر ڈھیر کر دیا جس کے بعد اب پاکستان کی اننگز جاری ہے اور پہلی ہی گیند پر زمبابوے نے پاکستان کی پہلی وکٹ گرا دی ہے۔ پاکستان کے آئوٹ ہونے والے بلے باز امام الحق بغیر کوئی رنز بنائے اننگز اور اپنی پہلی ہی گیند پر پویلین لوٹ چکے ہیں۔