منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

بنگلہ دیش : 5نوجوان فٹبالرز دریا میں ڈوب کر ہلاک

datetime 16  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش میں 5نوجوان فٹبالرز دریا میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے تاہم پولیس نے واقعے کے 6گھنٹے بعد ان کی لاشیں باہر نکال لیں۔مقامی پولیس چیف بختیارالدین چوہدری کے مطابق اسکول کے 22طالبعلموں نے دو ٹیمیں بناکر فٹبال میچ کھیلا اور اس کے بعد دریا میں نہانے کا ارادہ کیا، ہلاک ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

اتوار کو ان کی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔بنگلہ دیش میں روایتی طور پر کرکٹ کو پسند کیا جاتا ہے لیکن ہر چار برس بعد منعقد ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے موقع پر یہاں کے شائقین برازیل اور ارجنٹائن کی ٹیموں کو خاصا سپورٹ کرتے ہیں، ہلاک ہونے والے بچوں نے بھی انہی دونوں ممالک کی مناسبت سے ٹیمیں تشکیل دیکر میچ کھیلا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…