ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)فٹبال ورلڈکپ کے فائنل میں فرانس نے کروشیا کو شکست دے کر ان کا عالمی چیمپیئن بننے کا خواب چکنا چور کردیا لیکن کروشیا کی ٹیم نے اپنے عمدہ کھیل اور اسپورٹس مین اسپرٹ سے سب کے دل جیت لیے۔42لاکھ نفوس پر مشتمل کروشیا کو ورلڈ کپ کے آغاز میں کوئی بھی فیورٹ تصور کرنا تو دور بلکہ اس فہرست میں بھی شمار کرنے پر تیار نہ تھا لیکن انہوں نے اپنے عمدہ کھیل سے بڑے بڑے حریفوں کو زیر کر کے فائنل میں جگہ بنائی۔کرویا کی ٹیہم کے ساتھ ساتھ ان کے کھلاڑیوں نیبھی کمال کھیل پیش کیا جس میں لوکا موڈرچ کا
کھیل سب سے نمایاں تھا اور اسی شاندار کھیل پر انہیں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اور گولڈن بال کی ٹرافی دی گئی۔ٹورنامنٹ کی دریافت قرار دیے جانے والے 19سالہ فرانسیسی اسٹار ایمباپے کو بہترین نوجوان کھلاڑی کا ینگ پلئیر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ دیا گیا۔فٹبال ورلڈ کپ2018 میں سب سے زیادہ 6گولز کرنے والے ہیری کین کو گولڈن بوٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔بیلجئیم کے گول کییر کورٹائیس کو گولڈن گلوز ایوارڈ اور جبکہ کھیل کو اس کی روح کے مطابق کھیلنے پر 2010 ورلڈ کپ کی چیمپیئن اسپین کی ٹیم کو فئیر پلے ٹرافی کا ایوارڈ دیا گیا۔