منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

جیمز ٹیلر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کل وقتی انڈیپنڈنٹ سلیکٹر مقرر ہو گئے

datetime 16  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق انگلش کرکٹر جیمز ٹیلر قومی مینز ٹیم کے کل وقتی انڈیپنڈنٹ سلیکٹر مقرر ہو گئے۔ ٹیلر نیشنل سلیکٹر ایڈ سمتھ کے ساتھ مل کر کام کرینگے، دونوں سلیکٹرز ہیڈکوچ ٹریور بیلس کے ساتھ تین رکنی پینل بنا کر ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کا چناؤ کرینگے۔ 28 سالہ ٹیلر کو 2016ء میں دل کی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی جس کے فوراً بعد انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا ۔تاہم اب وہ بطور سلیکٹر انگلش ٹیم کے ساتھ فرائض انجام دینگے، انہیں 7 ٹیسٹ اور 27 ایک

روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے جیمز ٹیلر کی بطور انڈیپنڈنٹ سلیکٹر تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ باصلاحیت کرکٹر تھے اور ان کے مشورے ٹیم کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں مفید ثابت ہوں گے۔ جیمز ٹیلر نے کہا کہ انگلش ٹیم کا سلیکٹر مقرر ہونا میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے، یہ بہت اہم ذمہ داری ہے، کوشش ہو گی کہ حکام کی توقعات پر پورا اتروں اور میں ٹیم کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کیلئے بہت پرجوش ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…