منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں محمد حفیظ کو بری خبر ملنے کا امکان

datetime 14  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فہرست میں اوپنر احمد شہزاد، مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل ، وکٹ کیپر کامران اکمل اور ٹیسٹ بیٹسمین فواد عالم کے نام شامل نہیں ہیں۔ احمد شہزاد کو ممنوعہ شے استعمال کرنے کے الزام میں معطلی کا سامنا ہے۔عمر اکمل نے میچ فکسنگ کے انکشافات کئے تھے جس پر انہیں بھی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں ابتدا میں25 کرکٹرز کو شامل کیا جارہا تھا لیکن اب 31 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کی تجویز ہے۔ سرفراز احمد کے ساتھ دوسرے وکٹ کیپر محمد رضوان ہوں گے جبکہ کراچی کے وکٹ کیپر محمد حسن کو بھی کنٹریکٹ نہیں ملے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کا ستارہ بدستور گردش میں ہے۔ مسلسل خراب کارکردگی کی وجہ سے وہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی گڈ بکس میں نہیں رہے۔ ون ڈے سیریز میں بھی انہیں ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں محمد حفیظ کو اے سے بی کٹیگری میں کردیا جائے گا۔ عمر امین بھی جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں گے۔ مکی آرتھر، انضمام الحق، ہارون رشید اور مدثر نذر پر مشتمل کمیٹی نے چند ہفتے پہلے جس 25 کھلاڑی کی فہرست کو حتمی شکل دی تھی،اب اس میں عثمان شنواری، شان مسعود، شاہین شاہ آفریدی ، سعد علی، میر حمزہ کو شامل کیا جارہا ہے۔حیران کن طور پر پچھلی بار میٹنگ کے چند گھنٹے بعد سارے نام میڈیا کو لیک کر دیئے گئے تھے۔جس سے کمیٹی کو سبکی اٹھانا پڑی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے سال فہرست بناتے ہوئے کرکٹرز کی کمیٹی سے بھی رائے لی گئی تھی لیکن اس بار کھلاڑیوں سے مشاورت نہیں کی گئی۔ کپتان سرفراز احمد سے بھی رائے نہیں لی گئی۔ سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست بناتے وقت ورلڈ کپ کے لئے کھلاڑیوں کے پول کو اہمیت دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافے کی بھی تجویز ہے۔ تاہم یہ کتنا ہوگا اس بارے میں فارمولا جلد بنایا جائے گا۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق بدستور انگلینڈ میں ہیں وہ 22 جولائی کو لاہور آئیں گے جس کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست منظر عام پر آئے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…