اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ہاکی ٹیم کوسخت محنت کی ضرورت ہے، سمیع اللہ

datetime 14  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اپنے دور کے عظیم کھلاڑی اولمپئن سمیع اللہ خان نے کہا ہے کہ ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کو بہتر نتائج پیش کرنے کے لیے سخت محنت کی ضرورت ہے ہوگی،ایشین گیمز میں بہتر نتائج کیلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق دنیائے ہاکی میں فلائنگ ہارس کے نام سے پکارے جانے والے اولمپئن سمیع اللہ خان نے کہ ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم پہلی پوزیشن حاصل کرکے براہِ راست اولمپکس کیلیے

کوالیفائی کا حق حاصل کرسکتی ہے لیکن یہ ایک مشکل مرحلہ ہوگا جس کے لیے بھرپور محنت کرنا ہوگی۔انھوں نے کہاکہ یہ امر قابل فخر ہے کہ پاکستان کو ایشین گیمز میں7بار گولڈ میڈل حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے، پہلی بار گرین شرٹس نے 1958کے ٹوکیو گیمز میں طلائی تمغہ حاصل کیا تھا بعد ازاں جکارتہ، بنکاک، نیو دہلی، بیجنگ، تہران، گوانگزو گیمز میں بھی پاکستان نے ہاکی میں گولڈ میڈل حاصل کیا، اس کے علاوہ قومی ہاکی ٹیم کو 3 بار چاندی کا تمغہ حاصل کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…