پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امام الحق کی سنچری، پاکستان نے زمبابوے کو 201 رنز سے شکست دیدی

datetime 13  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاوایو(مانیٹرنگ ڈیسک) اوپنر امام الحق کی سنچری کی بدولت پاکستان نے زمبابوے کو پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 201 رنز سے شکست دے دی۔ بلاوایو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ہیملٹن مساکدزا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو گرین شرٹس نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔

اوپننگ بلے باز فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا تو دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز اپناتے ہوئے شاندار بیٹنگ کی اور 113 رنز کی شراکت قائم کی۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان 60، آصف علی 46، بابر اعظم 30 اور شعیب ملک 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ امام الحق 128 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، انہوں نے اپنی اننگز میں 11 چوکے بھی لگائے۔ زمبابوے کی جانب سے چھتارا اور تری پانو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں زمبابوے کی بیٹنگ نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پوری ٹیم صرف 107 رنز ہی بناسکی۔ زمبابوے کی جانب سے رائن مرے 32، تریسائی مساکنڈا 21 اور چمو چھیپابا 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عثمان خان اور فہیم اشرف دو دو جبکہ محمد عامر اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سیریز کا دوسرا میچ پیر کو بلاوایو میں ہی کھیلا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…